جلد ڈراموں میں اداکارہ اور پروڈکشن کا آغاز کروں گی ، زیبا بختیار

ہفتہ 30 مئی 2015 14:04

جلد ڈراموں میں اداکارہ اور پروڈکشن کا آغاز کروں گی ، زیبا بختیار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں زیبا نے کہا کہ فلم کی وجہ سے ٹیلی ویژن کو وقت نہیں دے رہی ہے لین جلد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری اور پروڈکشن کا آغاز کروں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلموں کی بحالی میں ٹی وی سے وابستہ افراد کا کردار بہت اہم ہے فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ وقت کے ساتھ اپنی روایات کو تبدیل کریں اور نئے موضوعات اور نئی ٹیکنالوجی کو سامنے رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں کیونکہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی پاکستان میں ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا ۔