پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی51ویںسالگرہ 11 اگست کو منائی جائے گی

حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے

جمعرات 7 اگست 2025 11:44

پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی51ویںسالگرہ 11 اگست کو منائی جائے گی
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی51ویںسالگرہ گیارہ اگست کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ تقاریب منعقد ہوں گی اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

حدیقہ کیانی اردو ،پشتو اور پنجابی کی معروف گلوکارہ ہیںوہ گیارہ اگست 1974ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔بطور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا پہلا البم1995ء میںریلیز ہوا ۔حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔