سانحہ مستونگ، صوبائی حکومت اور اپوزیشن کا (کل) بلوچستان میں ہڑتال کا اعلان
سانحہ مستونگ بارے ایک دوروز میں اے پی سی کوئٹہ میں بلائی جائیگی ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کڈ کوچہ واقعہ المناک ،شدید مذمت کرتے ہیں ،سازش کے تحت بلوچستان میں دو اقوام کو لڑانے کی کوشش میں دشمن کامیاب نہیں ہوسکا ،مولانا عبدالواسع
ہفتہ 30 مئی 2015 17:11
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) سانحہ مستونگ کے خلاف حکومت اور اپوزیشن نے (کل)اتوا ر کو پورے بلوچستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے مستونگ میں نامعلوم افراد نے گزشتہ شب 22افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک، اپوزیشن لیڈ ر مولانا عبدالواسع ، صوبائی وزیر اداخلہ میرسرفرا ز بگٹی ، صوبائی وزیر اطلاعات رحیم زیار ت وال ، مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر جعفرخان مندوخیل ، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر زمرک خان اچکزئی ، صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی نے ہفتے کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
وزیر اعلی بلوچستان نے کہاکہ گزشتہ شب ضلع مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں نامعلوم افراد نے 22افراد کو قتل کردیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ بلوچستان کے خلاف ایک سازش ہے اور اقوام کو لڑانے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی اس واقعہ میں جو افراد جاں بحق ہوئے انکے لواحقین اپوزیشن کے ارکان اور حکومتی ارکان نے جو مثبت رول ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فوری طورپر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے جو ہم ان کا مطالبہ منظور کرلیا وزیر اعظم ہاوس سے رابطہ قائم کیا ہے وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرینگے بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈرمولانا عبدالواسع نے کہا کہ گزشتہ روز جو کڈ کوچہ میں واقعہ ہوا ہے یہ ایک المناک واقعہ ہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایک سازش کے تحت بلوچستان میں دو اقوام کو لڑانے کی جوکوشش کی گئی ہے دشمن اس میں کامیاب نہیں ہوسکا اگر آج کوئٹہ میں حکومت او ر اپوزیشن ملکر لواحقین سے بات چیت نہ کرتے کوئٹہ میں اتنے بڑے پیمانے پر خون ریزی ہوتی جس کا کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.