پیپلز پارٹی مزدوروں،کسانوں،محنت کشوں ،طالبعلموں،وکلاء کے حقوق کی ترجمان ہے،جسٹس (ر) حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ

ہفتہ 30 مئی 2015 20:47

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی مزدوروں،کسانوں،محنت کشوں ،طالبعلموں،وکلاء کے حقوق کی ترجمان ہے۔ان تمام محنت کشوں کی جدوجہد کا نام بھٹو ازم ہے،جس کی آبیاری بھٹو خاندان اور پارٹی کارکنوں نے اپنے خون سے کی ہے۔ان خیالات کا اظہار جسٹس ریٹائرڈ حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ صوبائی صدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب نے پریس کلب بہاولپور میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور ۔محمد علی احسن جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور،سید اشفاق حسین بخاری ایڈووکیٹ،محمد بلال بھٹی ایڈووکیٹ،سردار عاشق بلوچ ایڈووکیٹ،اختر ہاشمی ایڈووکیٹ،محمد عامر ایڈیشنل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

حبیب اللہ شاکر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن صدر آصف علی ذرداری کی قیادت میں پاکستان کے سیاسی،جمہوری،آئینی اور انتظامی اداروں کے استحکام کے لئے کوشاں ہیں۔آج کی تمام تر سماجی ،اقتصادی اور معاشی ترقی کا سہرا آصف علی ذرداری کے سر ہے جنہوں نے اپنی ولولہ انگیز صلاحیتوں کی بنا پر وطن عزیز میں سیاسی جمہوری استحکام کو فروغ دیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی بہت جلا عوام کے درمیان ہوں گے اور بینظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق پاکستانی عوام کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے پاس نہ کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی وژن اور نہ ہی اس تبدیلی کے لئے درکار اصل سیاسی کارکن ،تبدیلی عوامی جمہوری کارکن لاتے ہیں ۔ڈیفنس ،گلبرگ اور کلفٹن کے لوگ منرل واٹر پی کر نغموں کی دھن پر مسحور ہوکر صرف اچھل کود کرسکتے ہیں،دوسروں پر باریوں کا الزام لگانے والے خان صاحب اپنی باری لگانے کے چکر میں ہیں۔

لیکن باریاں بھی سیاسی بلوغت کے بعد ملتی ہیں نابالغ بچے گراؤنڈ میں چکر لگائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس پہلے بھی سیاسی تھے آج بھی سیاسی ہیں اور آنے والے وقت میں بھی سیاسی ہوں گے۔انہی کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی حکومت کو پانچ سال تک بلاوجہ عدالتوں میں گھسیٹ کر ملک میں سیاسی انارکی پھیلائی جاتی رہی۔اور ترقی کا راستہ روکا گیا حالانکہ سید یوسف رضا گیلانی نے ہی بینظیر بھٹو شہید کے وشن کے مطابق انہیں بحال کیا تھا۔

انہوں نے مذید کہا کہ بی بی شہید ان کی درخواست پر ہی اسلام آباد میں چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر گئی تھیں ۔اس موقع پر انہوں نیمحمد بلال بھٹی ایدووکیٹ کو پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کا سینئر نائب صدر اور سید اشفاق بخاری ایڈووکیٹ کو ڈویژنل کوآرڈی نیٹر بہاولپور نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :