الیسٹر کک انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز بن گئے

اتوار 31 مئی 2015 13:02

الیسٹر کک انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز بن گئے

لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31مئی ۔2015ء ) انگلش کپتان الیسٹر کک اپنے ملک کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے انہوں نے سابق کپتان گراہم گوچ کو اس اعزاز سے محروم کیا جن کے پاس تقریباً 22 سال سے یہ ریکارڈ موجود تھا۔ وہ ٹیسٹ کیریئر میں 118میچوں میں 8900 رنز بنا سکے ۔ الیسٹر کک نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران درکار32رنز حاصل کر کے ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی ۔

(جاری ہے)

انہیں یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے 114میچز کھیلنا پڑے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں زائد رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں وہ 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔ سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر 200 میچوں میں 15921 رنز بنا کر سر فہرست ہیں ۔ الیسٹر کک کو انگلینڈ کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہے ،وہ27مرتبہ تھری فیگر اننگز کھیل چکے ہیں۔ بطور کپتان ابتدائی پانچ ٹیسٹ میں انہوں نے سنچریاں بنا کر منفرد ریکارڈ بھی بنایا تھا ۔