ڈینگی کے بارے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے 15جون کو انٹرنیشنل ڈینگی ڈے پنجاب میں بھی منایا جائیگا‘ بابر حیات تارڑ
پیر 1 جون 2015 16:02
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے بارے زیادہ سے زیادہ عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے 15جون کو انٹرنیشنل ڈینگی ڈے پنجاب میں بھی منایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات انسدادڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت میں اضافہ سے ڈینگی کی افزائش میں بہت حد تک کمی واقع ہوگئی ہے اور لاہور اور گردونواح سے ڈینگی لاروا بہت کم مقدار میں رپورٹ ہو رہا ہے۔
لاہور میں ڈینگی ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ متعددافراد کو گرفتار بھی کیاگیا اور ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے کیمیکل اور بائیولوجیکل دونوں طریقے بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ ماہی پروری نے 273پانی کے تالابوں میں لاروا کھانے والی مچھلیاں سٹاک کی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ڈینگی ایکسپرٹ ایڈائزری گروپ نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرزاور نرسزکو بھی کلینیکل مینجمنٹ کی تربیت فراہم کررہاہے اورجون کے پہلے ہفتہ سے ہر ضلع کے 5ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ٹاؤن بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہفتہ میں ایک مرتبہ ضرور اپنے سکول، کالج کا وزٹ کرکے ڈینگی سرویلنس کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا ادارہ چھٹیوں کے دوران ڈینگی کی افزائش کی آماجگاہ نہ بن جائے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں کی مربوط کوششوں اور دن رات کی محنت سے ڈینگی مکمل طور پر کنٹرول میں ہے تاہم آنے والے موسم میں ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.