،،کفر ٹو ٹا خدا خدا کر کے ،،
میٹرو بس سروس کا کل وزیراعظم باضابطہ افتتاح کریں گے
بدھ 3 جون 2015 14:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) جڑواں شہروں کیلئے شروع کی جانے والی میٹرو بس سروس کے افتتاح کی کئی تاریخیں دینے کے بعد آخر کار آج جمعرا ت وزیراعظم پاکستان آج اس کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ یہ منصوبہ ابتدائی طور پر 44 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونا تھا لیکن اس کی تکمیل تک قومی خزانے سے 78 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ لیکن منصوبے کی تکمیل کے باوجود تاحال اس کا ریوائز پی سی سی ون منظور نہیں ہوسکا ، پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوے عجلت میں منصوبے کو مکمل کیا گیا کیونکہ تخمینہ لاگت سے 10فیصد اضافے کی صورت میں نیا ٹینڈر جاری کیا جانا تھا لیکن سابقہ کنٹریکٹرز کو نوازتے ہوے انہیں ہی اضافی کام دیا گیا ،9ارب روپے کی لاگت سے 36کلو میٹرپر مشتمل پی پی دور میں بنائے گئے میٹرومنصوبے کو مسترد کیے جانے کے حوالے سے بھی انکشافات سامنے آئے ہیں جس سے موجودہ میٹرو منصوبے کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔
(جاری ہے)
اور اس پر مجموعی طور پر 78ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کر دی گئی ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ میٹرو منصوبے کے پی سی ون میں مجموعی لاگت 9ارب سے بڑھا کر 44ارب روپے رکھی گئی تاہم اس رقم سے بھی یہ منصوبہ کو مکمل نہیں کیا گیا بلکہ یہ منصوبہ 78ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے.پیپرا رولز کے مطابق اگر کسی منصوبے کی تخمینہ لاگت 10فیصد بڑھ جائے تو اس منصوبے کے پی سی ون کو ریوائز رکر کے نیا ٹینڈر جاری کیا جاتا ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ میٹرو منصوبے پر تخمینہ لاگت کے غیر معمولی اضافہ کے باوجود کام سابقہ کنٹریکٹرز کے ذریعے ہی کرایا گیا ہے اور منصوبے کے اضافی کام کا نیا ٹینڈر بھی جاری نہیں کیا گیا جو پیپرا رولز کی واضح خلاف ورزی ہے ۔
قوانین کے مطابق پی سی ون میں مختص رقم سے تجاوز کیے جانے پر پی سی ون کو ریوائز کر کے متعلقہ اتھارٹی سے منطوری بھی ناگزیر ہے لیکن میٹرو منصوبہ میں ایسا نہیں کیا گیا یہاں تک کہ منصوبہ مکمل ہوچکا ہے لیکن اس کا ریوائز پی سی ون تاحال ایکنک سے منظور نہیں کرایا جاسکا جس سے منصوبہ کی شفافیت مشکوک ہوتی ہے ۔04 جون کو اس اہم منصوبے کے افتتاح کیلئے جڑواں شہروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اور وزیراعظم میاں نواز شریف آج اس کا افتتاح کریں گے اس طرح شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی ایک نئی سہولت دستیاب ہو جائے گی۔میٹرو سروس پراجیکٹ کیلئے راولپنڈی اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہوئی ہے۔سی ڈی اے نے اس پراجیکٹ کے باعث متاثر ہونے والی اپنی سڑکوں کی تعمیر کیلئے آئندہ بجٹ میں کروڑوں روپے مختص کئے ہیں جبکہ راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بھی اس سلسلے میں پلاننگ کر رہی ہے۔جڑواں شہروں کا اپنی نوعیت کا یہ واحد منصوبہ ہے جس میں ہزاروں لوگوں کا روزگار متاثر ہوا اور ہزاروں لوگوں کو نیا روزگار میسر آیا۔اس منصوبے کی وجہ سے مری روڑ راولپنڈی پر کاروبار کرنے والے تاجروں کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے لیکن اب میٹرو بس سروس شروع ہونے کے بعد کاروباری دنیا کو ایک نئی زندگی ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.