بارسلونا ، ہسپانوی سٹار فٹبالر زاوی ہرنینڈس جلد باپ بن جائیں گے

جمعہ 5 جون 2015 11:55

بارسلونا ، ہسپانوی سٹار فٹبالر زاوی ہرنینڈس جلد باپ بن جائیں گے

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جون۔2015ء) بارسلوناایف سی کے کپتان زاوی ہرنینڈس کے سونے آنگن میں جلد ننھی کلی کھلنے والی ہے ۔ ان کی نوریا سے شادی دو سال قبل ہوئی تھی جو امید سے ہیں اور اس سال کے آخرمیں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ خلیجی ملک قطر جا رہے ہیں جہاں پر وہ تین ہو جائیں گے ۔ السعد فٹ بال کلب جوائن کرنے کیلئے قطرروانگی سے قبل ایک تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اہلیہ کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں جبکہ پیدا ہونے والے اپنے بچے کا ابھی نام نہیں سوچا ہے ۔