گووندا کی بیٹی نرمدا کی پہلی فلم ”سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ“ کا پہلا ٹریلر جاری
جمعہ 5 جون 2015 12:02
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکار گووندا کی بیٹی ٹینا اہوجا جن کا اصل نام نرمدا ہے، کی پہلی فلم ”سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ شادی اور طلاق کے موضع پر بنائی جانے والی کامیڈی فلم میں پنجابی گلوکار گیپی گریوال مرکزی کردار جب کہ ٹینا اہوجا ان کی ہیروئن کے کردار میں ہیں ۔گزشتہ روز جاری کیے جانے والے ٹریلر میں گیپی گریوال اور ٹینا اہوجا کے چند ڈائیلاگ کے علاوہ دھرمیندر اور بھوجپوری اداکار روی شکن کے کرداروں کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔
سمیپ کانگ کی ہدایات اور گکھل برادرز انٹرٹین منٹ کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی اس فلم میں رتی اگنی ہوتری، گیتا بسرا سنجے مشرا اور وجے راز بھی اہم کرداروں میں ہیں۔(جاری ہے)
دریں اثنا ٹینا ڈیسائی کا بالی ووڈ میں انٹری دینے کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری مجھے وراثت میں ملی ہے۔ میرے والد ایک اچھے اداکار ہیں اور ان کی تمام فلموں میں اداکاری کی تعریف کی گئی ہے۔
اس لحاظ سے مجھ پر دباؤ ہے کہ اپنے والد کا امیج قائم رکھتے ہوئے بالی ووڈ میں اپنا الگ مقام بناؤں ،اس کے لیے ان سے مدد اور رائے لیتی ہوں۔ مجھے پوری امید ہے ایک وقت ایسا آئے گا جب وہ مجھ پر فخر کریں گے۔اپنی پہلی فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹینا اہوجا کا کہنا تھا کہ ”سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ“ پہلی شادی کے بعد طلاق اور پھر شادی کے موضوع پربنائی گئی ہے جس میں کامیڈی کا عنصر بھرپور ہے جس کے لیے مجھ سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے بہت محنت کی ہے۔فلم میں میرے ساتھ پنجابی فلموں کے اداکار گیپی گریوال بھی ہیں، اس لیے اپنی اس فلم کی ریلیز کے سلسلہ میں بہت ایکسائیٹڈ ہوں۔ واضح رہے کہ سمیپ کانگ کی ہدایات اور گکھل برادرز انٹرٹین منٹ کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی اس فلم میں رتی اگنی ہوتری، گیتا بسرا سنجے مشرا اور وجے راز بھی اہم کرداروں میں ہیں اور اسے 3 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بالی ووڈ بائیکاٹ کے دوران اکشے کمار نے سہارا دیا: وویک اوبرائے کا انکشاف
-
اے آئی اداکارہ ٹلی نورووڈ فیچر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی
-
عدالت نے یوٹیوبرعلی حیدرآبادی کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا
-
مرد ، مرد نہیں ہوتا پیسہ مرد ہوتا ہے، اداکارہ سنندا شرما
-
اداکارہ ماہ نوربلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکارہ درفشاں سے کسی قسم کا ذاتی تعلق نہیں،یوٹیوبر رجب بٹ
-
تعلیم اور نوکری والی خاتون کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،اداکارہ اسماء عباس
-
زویا ناصرکی ڈانس پرفارمنس سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ متاثر نہ کر سکی
-
گووندا پرطنز، سنیتا آہوجا کا اداکارہ شلپا شندے کو منہ توڑجواب
-
اداکارہ دیپیکا ککڑ کی کینسر کیخلاف جنگ میں نیا مرحلہ
-
بونی کپور کی بیٹی انشولا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
-
اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی احکامات عارضی معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.