پنجاب یونین آف جرنلسٹ (دستور) کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس 8 جون کو منعقد ہوگی

ہفتہ 6 جون 2015 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) پنجاب یونین آف جرنلسٹ (دستور) کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس 8 جون بروز پیر شام 5 بجے لاہور پریس کلب میں منعقد ہوگی۔ جس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پی یو جے دستور کی جانب سے اے پی سی بلانے کا مقصد آج کے حالات میں صحافیوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا اور مشکلات کے حل کیلئے حکومت کو سفارشات پیش کرنا ہے۔ دریں اثناء پی یو جے (دستور) کے زیراہتمام برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج سہ پہر تین بجے فیصل چوک میں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ جس میں تمام طبقہ فکر کے لوگ اور صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :