سوات میں (ن) لیگ کی نہیں بلکہ سواتی عوام کی حکومت قائم ہو گی‘ تحریک انصاف کے وزراء سوات میں حکومت کے قیام کے حوالے سے خواب دیکھ رہے ہیں ‘وہ خواب سے بیدار ہو گئے تو پھر ان کو زمینی حقائق کا پتہ چل جائے گا ‘آزاد ارکان کا (ن) لیگ اور ہم پر بھر پور اعتماد کرنے کے مشکور ہیں‘ ساتھیوں کو مایوس نہیں کرینگے

وفاقی مشیر انجینئر امیر مقام کابحرین میں آزاد ارکان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر جلسوں سے خطاب

اتوار 7 جون 2015 17:37

سوات/بحرین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء ) وفاقی مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سوات میں (ن) لیگ کی نہیں بلکہ سواتی عوام کی حکومت قائم ہو گی‘ تحریک انصاف کے وزراء سوات میں حکومت کے قیام کے حوالے سے خواب دیکھ رہے ہیں ‘وہ خواب سے بیدار ہو گئے تو پھر ان کو زمینی حقائق کا پتہ چل جائے گا ‘تعجب کی بات ہے کہ صوبائی وزراء کونسے سوات میں ضلعی حکومت کے قیام کی بات کر رہے ہیں ، آزاد ارکان کا ن لیگ اور ہم پر بھر پور اعتماد کرنے کے مشکور ہیں‘ ساتھیوں کو مایوس نہیں کرینگے ، بحرین سے کالام روڈ بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے گا ۔

وہ گزشتہ روز یہاں بحرین میں آزاد ارکان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر جلسوں سے خطاب کررہے تھے۔ جس میں بشیگرام سے آزاد نو منتخب ضلعی کونسلر فضل ربی نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا یو سی تیرات سے نو منتخب آزاد ضلعی کونسلر میاں شجاعت علی اور یو سی مانکیال سے آزاد ضلعی کونسلر ڈاکٹر شاہ خان ضلعی حکومت بنانے میں حمایت اور ن لیگ میں ہزاروں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا اس طرح سوات میں مسلم لیگ ن کو 67 کے ایوان میں 40 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے جن میں مسلم لیگ ن کے 27 ، اے این پی کے 8 ، جے یو آئی 2 ، پی پی پی 1 ، جماعت اسلامی 1 ، اور ایک آزاد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جو ٹوٹل 40 ہو گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ساتھ 22 اور آزاد ارکان کی تعداد 5 ہے اگر آزاد ممبران بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو جائے تو 27 تعداد بنتی ہے تو پی ٹی آئی کی سوات میں حکومت بنانے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ پی کے 85 نے 10 نشستوں میں 8 نشستیں ہمیں دیکر تاریخ رقم کر دی ہے انشاء اللہ انہیں مایوس نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں بھی جے یو آئی اور پی پی پی کی حمایت سے ضلعی اور دونوں تحصیلوں میں حکومت ن لیگ بنائے گی اس موقع پر یونین کونسل بالا کوٹ چم گھڑی کے دلاور خان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہو کر ن لیگ میں شامل ہو گئے جبکہ فضل وہاب اے این پی ، ملک زڑہ ور خان جے یو آئی ، جنرل کونسلر ظفر خان ، بہادر شیر خان ، محمد ایوب خان نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔