راولپنڈی میں پولیس کے ہاتھوں 2 بھائیوں کی ہلاکت، مقتول کے ورثاء اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد کا لاشوں کے ہمراہ ایکسپریس وے پر احتجاج ،روڈ کو دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

اتوار 7 جون 2015 18:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء) راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ سے دو نوجوانوں کی ہلاکت کا معاملہ، مقتول بھائیوں کے ورثاء اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے لاشوں کے ہمراہ ایکسپریس وے پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پولیس کی فائرنگ سے دو نوجوانوں کی ہلاکت پراتوار کو مقتول بھائیوں کے ورثاء اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے لاشوں کے ہمراہ ایکسپریس وے پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ معصوم بچوں پر فائرنگ کرنے والے درندہ صفت اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ ابھی تک نہ ہی پولیس کا کوئی اعلیٰ افسر آیا اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی نمائندہ ہمارا حال پوچھنے آیا، شہباز شریف میٹرو پر توجہ دینے کی بجائے پولیس پر توجہ دیں۔ احتجاج کرنے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

متعلقہ عنوان :