مصباح کی قیادت میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کسی رحمت سے کم نہیں ، یاسر شاہ

منگل 9 جون 2015 12:33

مصباح کی قیادت میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کسی رحمت سے کم نہیں ، یاسر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے عزم کا ا ظہار کیا ہے کہ وہ باؤلنگ کی ورائٹی بڑھا کر بین الاقوامی کرکٹ میں اہم وکٹ ٹیکر باؤلر بنیں گے، سری لنکا کا دورہ ہم سب کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان نے سری لنکا کو کافی عرصے سے کسی سیریز میں شکست نہیں (آخری بار گرین شرٹس نے سری لنکا کے خلاف سیریز 2011 میں جیتی تھی، اس بار ہم سب کی توجہ سیریز جیتنے پر مرکوز ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ حالیہ میچز کے دوران ہمیں باؤلنگ کے شعبے میں انجریز کے باعث مسائل کا سامنا رہا مگر اس سیریز کے لیے ہر ایک فٹ ہوچکا ہے اور ہم اس سخت دورے میں اپنی ہر ممکن بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی پچز روایتی طور پر فاسٹ باؤلرکے مقابلے میں اسپنرز کو زیادہ مدد دیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ذوالفقار اور میں سری لنکن ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے لیگ اسپنر نے کہا تینوں ٹیسٹ میچز جہاں کھیلے جائین گے وہاں کی کنڈیشنز گرم اور مرطوب موسم کے باعث تمام باؤلرزکے لیے آزمائش ثابت ہوں گی، ایک اسپنر کی حیثیت سے میرے اندر تحمل موجود ہے تاہم میں وکٹیں لینے والی مزید گیندون پر کام کرنا چاہتا ہوں، جبکہ میں نے اپنے گگلی کو ستر فیصد تک بہتر بنایا ہے"۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ نے گزشتہ سال اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف دو صفر سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اپنی اولین ٹیسٹ سیریز کو بارہ وکٹیں لے کر یادگار بنادیا تھا جبکہ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں انہوں نے پندرہ وکٹیں اپنے نام کیں۔ انہوں نے کاکہا کہ میں خوش قسمت ہیں کہ مصباح الحق کی زیرقیادت ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع ملا جو کہ مقامی ایونٹس میں بھی طویل عرصے سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ کے کپتان ہیں " یقیناً میں کہنا چاہتا ہوں کہ میرے انٹرنیشنل کیرئیر کا مصباح الحق کی کپتانی میں آغاز کسی رحمت سے کم نہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ میری کمزوریوں اور طاقت سے واقف ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ جب میں باؤلنگ کررہا ہوں تو صورتحال کو کیسے ہینڈل کرنا چاہئے