تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے، کیپٹن ریٹائرمشاق احمد
بدھ 10 جون 2015 16:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے اسسٹنٹ ڈپٹی کمیشنرز اور اسسٹنٹ کمیشنرز سٹی، انڈسٹریل ایریا اور رورل کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر و صنعتکار مقامی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں لہذا مقامی انتظامیہ ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے کیلئے ایک جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے جس کے تحت میٹر بس روٹ پر واقع کاروباری مراکز کے سیکیورٹی مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی تشکیل نو کی جا رہی ہے اور تاجر برادری کے نمائندگان کو بھی ان کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا تا کہ ماہ رمضان کے دوران مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایکسائز اور ٹیکسیشن آفس کی ایچ ایٹ سیکٹر میں منتقلی سے پارکنگ کے بہت مسائل پیدا ہو گئے ہیں لہذا انتظامیہ اس مسئلے کا جلد حل نکالے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی بورڈ کی تشکیل نو کی جائے اور تاجر برادری کو بھی بورڈ میں مناسب نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اسلام آباد میں واقع فلور ملوں کے معاملات بارے ایک مارکیٹ کمیٹی بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاہم اسلام آباد چونکہ ایک زرعی علاقہ نہیں ہے لہذا مذکورہ کمیٹی قائم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے کیونکہ اس سے فلور مل سے وابستہ کاروباری طبقے کیلئے نئے مسائل پیدا ہونگے۔
طارق صادق، محمد اعجاز عباسی، اجمل بلوچ، ملک سہیل حسین، شیخ عامر وحید، چوہدری ریاست، شاہد زمان شنواری اور دیگر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تاجر برادری کو درپیش مختلف مسائل کو اجاگر کیا تا کہ انتظامیہ ان کو حل کرنے کیلئے مطلوبہ اقدامات اٹھائے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ انتظامیہ کے دفاتر اور کچہری کو ایف ایٹ سے جلد منتقل کیا جائے کیونکہ ان کی وجہ سے علاقے کی تاجر برادری اور رہائشیوں کیلئے سیکیورٹی کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ سبزی منڈی اور انڈسٹریل ایریا کے مسائل سے بھی مقامی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا اور ان کے جلد حل کیلئے تجاویز دی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.