چین کی چینی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے باغی جنگجوؤں کی امداد کے بھارتی الزامات کی تردید
بدھ 10 جون 2015 18:41
بیجنگ ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) چینی حکام نے شمال مشرقی بھارت کے باغی جنگجوؤں کی چینی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے امداد کے الزامات کی تردید کی ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کو چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے اعلی حکام نے کہا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کے بھارتی باغی جنگجوؤں کے ساتھ رابطے ناممکن بات ہے اور بھارتی میڈیا کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے جن میں کہا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی باغی گروپ ناگالینڈ خیلانگ کی نیشنل سوشلسٹ کونسل کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
چینی حکام نے ان الزامات کو بالکل لغو اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے رابطوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دریں اثناء چین کی وزارت خارجہ نے محض بھارتی میڈیا میں آرمی کے باغیوں سے رابطوں بارے آنے والی اطلاعات پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.