گلگت بلتستان میں انتخابات میں شاندار فتح حکومتی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، زعیم قادری
بدھ 10 جون 2015 18:55
اسلام آباد ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گلگت بلتستان کے انتخابات میں شاندار فتح حکومتی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ ریڈیو پاکستان کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ حکومت عوام کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نے ملتان، گلگت بلتستان اور منڈی بہاؤ الدین میں ن لیگ کو ووٹ دے کر مسلسل اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) تعمیری ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ دے کر مسلم لیگ (ن) کی جن پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے یہ ان پالیسیوں کا نتیجہ ہے جو حکومت نے گلگت بلتستان صوبے کے لئے شروع کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پی ای سی) جیسا منصوبہ صوبے میں عوام کیلئے نئے امکانات اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سیاحت کے شعبے کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے بیرونی زرمبادلہ بڑھانے کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم سے پینے کے صاف پانی اور صحت کے شعبے کے مسائل حل کرنے کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کی طرف سے درخواست کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.