چارسدہ میں لوگوں نے سہ فریقی اتحاد کی شٹرڈاؤن اورپہیہ جام ہڑتال مسترد کردی
ضلع بھر کے تمام تجارتی مراکز حسب معمول کھلے رہے ،دن بھر ٹرانسپورٹ بھی رواں دواں رہی،تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں حاضر ی معمول کے مطابق رہی با چا خان کے فلسفہ عدم تشدد کے پیروکاروں کا تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز پر دھاوا
بدھ 10 جون 2015 20:15
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء )سہ فریقی اتحاد کے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال کھودا پہاڑ نکلا چوہاکا مصداق ثابت ہو ا۔ ضلع بھر کے تمام تجارتی مراکز حسب معمول کھلے رہے جبکہ دن بھر ٹرانسپورٹ بھی رواں دواں رہی ، با چا خان کے فلسفہ عدم تشدد کے پیروکاروں کا تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز پر دھاوا۔ ولی باغ کے قریب بہلولہ بازار اوراے این پی کے ضلعی صدر سابق وزیر قانون ارشد عبد اﷲ کے گھرسے دو قدم کے فاصلے پر اتمانزئی بازار میں بھی کسی نے ہڑتال پر کان نہ دھری ،تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں حاضر ی معمول کے مطابق رہی ،سہ فریقی اتحاد 18لاکھ نفوس سے محض ایک ہزار لوگوں کو احتجاج کیلئے جمع کر سکی ۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف سہ فریقی اتحاد کے زیر اہتمام احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پیر کے روز محمد احمد خان کی رہائش گاہ پر اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان کے زیر صدارت سہ فریقی اتحاد کے غیر معمولی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بدھ کے روز خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح چارسدہ میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہو گی اور ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سہ فریقی اتحاد کے مقامی رہنماء اور کارکن بند کرکے دھرنا دینگے مگرامتحان کا وقت آگیا تو ضلع بھر میں کہیں شٹر ڈاؤن ہو ا اور نہ ہی پہیہ رکا جبکہ چارسدہ کے خارجی اور داخلی راستوں پر دھرنے کیلئے کوئی کارکن ہی موجود نہ تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.