دہشت گردی کیخلاف پولیس شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا؛وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال
کراچی میں امن امان کا مسئلہ بہت پرانا ہے، ملیراور شرقی میں جاں بحق پولیس افسران کے قتل میں ملوث گروہ کی نشاندہی ہو گئی؛آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی
بدھ 10 جون 2015 21:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پولیس شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، مشکل گھڑی میں سندھ پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں،جبکہ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن امان کا مسئلہ بہت پرانا ہے، ضلع ملیر اور ضلع شرقی میں جاں بحق پولیس افسران کے قتل میں ملوث گروہ کی نشاندہی ہو گئی ہے۔
گارڈن ہیڈکوارٹر گارڈن میں منعقدہ شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ سندھ کے لوگ پرامن زندگی گزار سکیں، معاشرے میں جو کمزوریاں ہیں، انہیں دور کررہے ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو پلاٹس دیں، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کااپنے خطاب میں کہناتھا کہ کراچی میں امن و امان کا مسئلہ صدیوں سے چلا آرہا ہے، 2014 اور2015ء میں ایک ہزار قتل کی وارداتوں میں فرق آیا ہے جبکہ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں اب نہ ہونے کے برابر ہیں، انہوں نے کہا کہ 8سے10ماہ کے دوران سوائے سانحہ صفورا کے شہر میں کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا ، ضلع ملیر اور غربی کے ایک گروپ نے ایس پی سمیت3ڈی ایس پیز کو شہید کیا، آئی جی سندھ نے کہا کہ بھتہ خوری کی وارداتیں زیادہ تر ڈسٹرکٹ ویسٹ میں رپورٹ ہوئیں، 5ماہ کے دوران53ٹارگٹ کلرز مارے گئے جبکہ54گرفتار کیے گئے، پانچ ماہ کے دوران400سے زائد ملزمان کو گرفتار کیاگیا، آئی جی سندھ کاکہناتھا کہ ہم شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کو3،3نوکریاں دینے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس عہد کرتی ہے کہ پولیس افسران واہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچاکر دم لینگے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.