بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھارت روتے دھوتے اپنے گھر جائے گا،وفاقی وزیر دفاع
کہ بھارت نے سرحدی خلاف ورزی کو وطیرہ بنالیا ہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے برما نہیں بھارت کو اقتصادی راہداری سے بہت تکلیف ہوئی ہے، خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 10 جون 2015 23:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھارت روتے دھوتے اپنے گھر جائے گا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرحدی خلاف ورزی کو وطیرہ بنالیا ہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے برما نہیں لیکن اصل میں بھارت کو اقتصادی راہداری سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔
بھارت کے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اب تبدیل ہے۔(جاری ہے)
پاکستان ایٹمی قوت ہونے کے ساتھ معاسی قوت بن رہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان فوج پچھلے ایک سال سے ضرب عضب آپریشن جاری رکھا ہوا ہے شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کا انفراسٹرکچر ختم کردیا گیا ہے دنیا کی کوئی بھی فوج چھ مہینے تک جنگ لڑنے کی استطاعت نہیں رکھتی۔ ساری دنیا وزیرستان کے ضرب عضب آپریشن کے حوالے سے پاک فوج کی کارکردگی کی بات کرتی ہے فوج نے اپنے بل بوتے پر ہر چیز ختم کردی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارا اصل ایشو کشمیر ہے نجی تی وی چینل کسمیر میں بھارتی پرچم جلانے اور بھارتی راج کی جانب سے کشمیروں پر مظالم کرنے کے حوالے سے خبریں نہیں چلاتے ہیں آخر کب تک نجی تی وی چینل پیسوں کے چکر سے نکل آئیں گے۔ صرف اور صرف پی ٹی وی چینل کشمیر کی بر چلاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.