میں جلد ایک فلم شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں‘عمر شریف
جمعرات 11 جون 2015 12:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مشہور کامیڈین عمر شریف نے کہا کہ کراچی میں کمرشل تھیٹر کا نہ ہونا المیہ ہے۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد اچھی اور معیاری فلموں کا بننا خوش آئند ہے میں بھی جلد ایک فلم شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
(جاری ہے)
عمر شریف کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کیونکہ اس تھیٹر کو ہم سب نے مل کر دنیا میں منوایا،میں اپنے اسپتال ”ماں “ کے سلسلے میں بہت زیادہ مصروف رہا جو ان دنوں تعمیر کے مراحل میں ہے جس کی وجہ سے اسٹیج ڈراموں کو وقت نہ دے سکا، لیکن موجودہ صورتحال اب حد سے زیادہ تشویشناک دکھائی دیتی ہے ہمیں سنجیدگی سے تھیٹر کو اس کی پرانی شکل میں لانا ہوگا۔
یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کراچی تھیٹر سے شہرت حاصل کرنے والے فنکاروں سے بھی کہوں گا کہ وہ ماضی کی طرح کراچی میں ہونے والے ڈراموں کی رونقیں واپس لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں-متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.