جازان میں جھڑپیں، اپاچی ہیلی کاپٹرز کے حوثی اہداف پر حملے،، 43افراد ہلاک
جمعرات 11 جون 2015 13:37
جازان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر جازان کے علاقے میں اتحادی فوج میں شامل اپاچی ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں حوثیوں کی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا، دونوں ملکوں کے سرحدی علاقے پر حوثی ملیشیا اور سعودی عرب کی مسلح فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں 43 افراد ہلاک ہوگئے ،ادھر یمنی بحریہ نے ایران کے چار بحری جہازوں پر قبضہ کر لیا ۔
غیر ملکی میدیا کے مطابق سعودی عرب کے سرحدی علاقے جزان کے قریب حوثی باغیوں اور سعودی فورسز میں جھڑپوں کے دوران بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ یمن کے دارالحکومت صنعا،عدن اور دیگر شہروں میں صدر منصور ہادی کی فورس اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران43 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق اس سے پہلے اتحادی طیاروں نے عدن میں بمباری کرکے18حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا۔
گذشتہ روز سرحدی علاقے ظھران کے جنوب میں حوثی ملیشیا کے زیر استعمال فوجی گاڑیوں نے نقل و حرکت شروع کی تو سعودی مسلح فوج نے فوری کارروائی کر کے بڑی تعداد میں حوثیوں کا جنگی ساز و سامان تباہ کر دیا۔دوسری جانب یمنی بحریہ نے ایران کے چار بحری جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جہازوں پر قبضہ جزیرہ سوقطرہ کے علاقے میں کیا گیا۔سوقطرہ کا علاقہ متعدد جزیروں پر مشتمل خطے میں واقع ہے۔ یہ جزیرے خلیج عدن میں ہارن آف افریقا کے ساحل کی سمت واقع ہیں اور جزیرہ نما العربیہ سے ان کا فاصلہ 350 کم بتایا جاتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.