توقع ہے سٹیٹ بینک آئندہ مانیٹری پالیسی میں کم از کم دو فیصد مزید کمی کرکے صنعتی شعبے کی ترقی اور نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کریگا‘ لاہور چیمبر
جمعرات 11 جون 2015 16:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے توقع ظاہر کی ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ مانیٹری پالیسی میں کم از کم دو فیصد مزید کمی کرکے صنعتی شعبے کی ترقی اور نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا جس سے حکومتی محاصل میں اضافہ اور صنعت سازی کا عمل تیز ہوگا۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ اگرچہ گذشتہ مانیٹری پالیسی میں ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح کم کرکے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اچھا قدم اٹھایا مگر صنعتوں کو ریلیف دینے کے لیے مزید اقدامات اٹھانا ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک ممالک کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح میں مزید کم از کم دو فیصد کمی لانا بہت ضروری ہے تاکہ نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو، کاروباری شعبے میں استحکام آئے اورتجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صنعت سازی کا عمل تیز اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے صنعتی شعبے کو سستے قرضوں کی فراہمی بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف بحرانوں نے صنعتی شعبے کو بہت بْری طرح متاثر کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وقت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ڈسکاؤنٹ ریٹ کی زیادہ شرح کی وجہ سے معیشت کو نقصان ہوا ہے اور اگر زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو نہ صرف صنعت اور معیشت کے مسائل مزید بڑھیں گے بلکہ مالی خسارہ بھی بڑھے گا جو کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان زمینی حقائق کو مدّنظر رکھتے ہوئے ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح میں کم از کم دو فیصد کمی کرے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.