جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پر بھارتی دھمکیوں کیخلاف کل ملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا جائیگا
علماء کرام نریندر مودی کے پاکستان کو دولخت کرنے کے اعترافی بیان اور بھارتی دھمکیوں کو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے
جمعرات 11 جون 2015 18:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پر بھارتی دھمکیوں کے خلاف جمعہ کو ملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا جائے گا۔لاہور، اسلام آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور پشاور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ حافظ محمد سعید کی اپیل پر علماء کرام نریندر مودی کے پاکستان کو دولخت کرنے کے اعترافی بیان اور بھارتی دھمکیوں کو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گی۔
جماعةالدعوة کی طرف سے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں ملک بھر کی دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت پاک چین راہداری منصوبہ اور کشمیر میں تحریک آزادی کو دن بدن مضبوط ہوتا دیکھ کر سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے‘ یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کو گیدڑبھبھکیاں لگانے میں مصروف ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.