جھنگ میں قائم ہونے والی یونیورسٹی میں طالب علموں کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے‘ راشدہ یعقوب شیخ
پوزیشن ہولڈرز کو گارڈآف آنر پیش کرنے کی روایت مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہی ڈالی ہے ‘ پارلیمانی سیکرٹری
جمعرات 11 جون 2015 18:10
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے دور میں اہل جھنگ کو یونیورسٹی مل گئی ،پوزیشن ہولڈرز کو گارڈآف آنر پیش کرنے کی روایت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہی ڈالی ہے اورآئندہ آنے والی کوئی حکومت اس روایت کو ختم نہیں کرسکتی ، جھنگ میں قائم ہونے والی یونیورسٹی میں طالب علموں کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے،نوازشریف اور شہبا زشریف علم دوست اقدامات کررہے ہیں۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ،ذہین اور پاکستان کا مستقبل ہیں۔ نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق جدید اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے ۔(جاری ہے)
تعلیم ہر پاکستانی بچے کا حق ہے اور حکومت یہ حق اسے دے رہی ہے جھنگ یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ اسی سلسہ کی کڑی ہے ۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں ۔پنجاب کے تعلیمی پروگراموں میں پنجاب سمیت پاکستان کی تمام اکائیوں کوشامل کیا گیا ہے جس سے قومی وحدت کا عمل مضبوط ہورہا ہے ۔پنجاب حکومت ہر سال پاکستان بھر سے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو کروڑوں ر وپے نقد انعامات کے علاوہ انہیں یورپ کے اعلی تعلیمی اداروں کے دوروں پربھی بھجوارہی ہے ۔ حکومت کے فروغ تعلیم کیلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کے نتائج کے حصول کیلئے تعلیمی نظام میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے۔سال2014ء کے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں پنجاب،سندھ،خیبر پختونخوا،بلوچستان،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور فیڈرل بورڈ کے418 پوزیشن ہولڈرز میں 18کروڑ روپے سے زائد جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے370 اساتذہ میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے نقد انعامات اورتعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ہیںمزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.