آصف علی زرداری نے مقدمات کا سامنا کیا، ہم نے دھرنے میں حکومت کی مدد کی اور جمہوریت کے لئے دھاندلی زدہ الیکشن قبول کئے، حکومتی پالیسیوں میں تضادات ہیں، سینیٹر سعید غنی
جمعرات 11 جون 2015 19:00
اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سینیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے مقدمات کا سامنا کیا، ہم نے دھرنے میں حکومت کی مدد کی اور جمہوریت کے لئے دھاندلی زدہ الیکشن قبول کئے، حکومتی پالیسیوں میں تضادات ہیں۔
(جاری ہے)
جمعرات کو ایوان بالا میں وفاقی بجٹ 2015-16ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اپنی تقریر میں الزامات لگائے ہیں جن کی وضاحت ضروری ہے، آصف علی زرداری نے عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کیا، وہ اکثر مقدمات میں بری ہوئے، 2008ء کے انتخابات میں آصف علی زرداری نے نواز شریف کو حصہ لینے پر آمادہ کیا، نواز شریف پر تیسری بار وزیراعظم بننے پر پابندی ختم کی، دھرنا ہوا تو حکومت کی مدد کی، دھاندلی زدہ الیکشن کے نتائج کو قبول کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو ہمیں دہشت گردی، سیاسی عدم استحکام، توانائی کے بحران سمیت 7 مصیبتوں کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کا معاہدہ شفاف نہیں، بینکوں کے شیئر بیچے گئے، پٹرولیم کی قیمتیں کم ہونے سے حکومت کو بڑا ریلیف ملا، روپے کی قیمت میں کمی ہو گی، حکومت نے اسے روک رکھا ہے، حکومتی پالیسیوں میں تضادات ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.