پاکستان کا تجارتی خسارہ جولائی تامئی11.73فیصدبڑھ گیا
گزشتہ ماہ پاکستانی برآمدات7.57فیصد کی کمی سے 1ارب 95کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں، ادارہ شماریات
جمعرات 11 جون 2015 19:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان کو جولائی سے مئی تک کی تجارت میں 19ارب 73کروڑ50لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 17ارب66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے خسارے سے 11.73 فیصد زیادہ ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات5.27فیصد کی کمی سے 21ارب 87کروڑ 50لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23ارب 9کروڑ 20لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، گزشتہ 11ماہ کے دوران پاکستان کی درآمدات کی مالیت 41ارب 61کروڑ ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2013-14 کے پہلے 11ماہ کے دوران پاکستان کا درآمدی بل 40ارب 75کروڑ 50لاکھ ڈالر تک محدود تھا، اس طرح جولائی سے مئی 2015 تک درآمدی بل میں 2.10 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستانی برآمدات7.57 فیصد کی کمی سے 1ارب 95کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات3ارب 84کروڑ 70لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1ارب 89کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، مئی 2014میں برآمدات2ارب 11کروڑ 30 لاکھ ڈالر، درآمدات3ارب 67کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ1ارب 55کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا تھا، اس طرح مئی 2015میں برآمدت میں سال بہ سال7.57 فیصد کمی، درآمدات میں 4.82 فیصد اور تجارتی خسارے میں21.64 فیصد کا اضافہ ہوا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.