ہمیں پارٹی کی سطح پر نوجوانوں کو الیکشن میں آگے لانے کی ضرورت ہے،ڈاکٹرفاروق ستار
یوتھ پارلیمنٹ نوجوانوں میں سیاسی شعور اجا گر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے، نثار احمد کھوڑو،رضوان جعفر
جمعرات 11 جون 2015 20:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یوتھ پارلیمنٹ اور اسپورٹس اور یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے اشتراک سے قومی یکجہتی کے موضوع پردوسرا نیشنل یوتھ فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب سے صوبائی سنئیروزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو، سنئیر لیڈر ایم کیو ایم اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، یوتھ پارلیمنٹ کے بانی اور چئیرمین رضوان جعفر ، پاکستان بوئے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن کے چیف کمشنر عبدالکریم بلوچ اور محمد حسین مرزا نے نوجوانوں کے فورم سے خطاب کیا۔
واضح رہے کہ نیشنل یوتھ فورم کا افتتاح کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کیا تھا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جس طرح یوتھ پارلیمنٹ نے اپنی گزارشات پیش کیں اسی طرح یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران ایک قومی ایجنڈا تمام سیاسی پارٹیوں کو پیش کریں اور اپنے و فود سیاسی جماعتوں کے پاس بھیجے انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں پارٹی کی سطح پر نوجوانوں کو الیکشن میں اگے لانے کی ضرورت ہے جس سے نوجوانوں کو پاکستان کے سیاسی نظام میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا انھوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کے ایم کیو ایم کی سنئیر لیڈر شپ سے مشورہ کے بعد یوتھ پارلیمنٹ کے کسی ایک رکن کو الیکشن میں ٹکٹ دیں گے اور انھوں نے دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی مشورہ دیا کہ ہرسیاسی جماعت کم سے کم ایک یوتھ پارلیمنٹ رکن کو الیکشن میں ٹکٹ دیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.