`لاہور، بچی سے زیادتی کے اصل ملزم کو گرفتار کر کے چار ہفتوں میں رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم،سماعت ملتوی`
جمعرات 11 جون 2015 23:09
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے چھ سالہ بچی سے زیادتی کے اصل ملزم کو گرفتار کر کے چار ہفتوں میں رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے از خود کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
پولیس افسران نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ مغلپورہ میں چھ سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں ایک سو نوے افراد کو شامل تفتیش کیا گیا مگر پولیس اصل ملزم تک نہیں پہنچ سکی۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اصل ملزم تک پہنچنے کے لئے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔واقعہ کا اصل ملزم جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔لاہور کے علاقے مغلپورہ میں چھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم نے اسے گنگا رام ہسپتال کے قریب پھینک دیا تھا۔افسوس ناک واقعہ میڈیا میں نشر ہونے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے رکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.