مسلمانوں میں بہتر تاثر کیلئے انتہاء پسند مودی سرکار دلیپ کمار کو بھارت رتن ایوارڈ دے گی
جمعہ 12 جون 2015 12:59
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اور نریندر مودی کی حکومت بھارت کی مسلم کمیونٹی میں اپنا تاثر بہتر بنانے کیلئے بالی ووڈ فلم سٹار دلیپ کمار کو بھارت رتن ایوارڈ دے گی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر گجرات فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل کے الزامات ہیں، مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے جنہوں نے ہندو بلوائیوں کو مسلمانوں کے خلاف قتل و غارت سے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی تھی۔
مودی اب وزیر اعظم بن چکے ہیں لیکن بھارت کے مسلمان ان سے دور ہوتے جا رہے ہیں، اسی تاثر کو بہتر بنانے کیلئے مودی حکومت نے مسلمان اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو بھارت رتن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دلیپ کمار93 سال کے ہو چکے ہیں اور ان کی صحت کافی خراب رہتی ہے اس لئے اس بات کا امکان نہیں کہ وہ ممبئی سے دہلی جا کر یہ ایوارڈ وصول کریں۔(جاری ہے)
کانگریس کی حکومت نے جب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو بھارت رتن سے نوازا اور اس وقت کے صدر پرناب مکھرجی ان کے گھر گئے اور ایک تقریب میں انہیں یہ ایوارڈ دیا کیونکہ واجپائی بیماری کی وجہ سے چلنے سے معذور ہو چکے تھے۔
کچھ عرصہ قبل ہی بالی ووڈ اداکار ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تو ان کی بیماری کے سبب ہی تقریب دہلی کی بجائے ممبئی میں منعقد کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.