جھنگ‘رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی پولٹری مافیا کااندھیر
جمعہ 12 جون 2015 14:38
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ): رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی پولٹری مافیا نے اندھیر مچادیاہے اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 80 سے 100روپے فی کلو اضافہ کردیاہے جس کے باعث اب مرغی کاگوشت جوپہلے 220 سے 240روپے فی کلو دستیاب تھا اس کی قیمت اب 300سے 320 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی جانب سے پولٹری ایسوسی ایشن کو نرخوں کے تعین کااختیار دینے سے پولٹری مافیا کی چاندی ہو گئی ہے جس پر عوام الناس نے گوشت کے نرخ سرکاری سطح پر مقرر کرنے کامطالبہ کیاہے تاہم پولٹری ایسوسی ایشن نے پولٹری فیڈ اور مرغی کے گوشت کی درآمد پر عائد سیلز ٹیکس ، کسٹم ڈیوٹی و درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کی اپیل کردی ہے تاکہ شہریوں کو سستے داموں مرغی کاگوشت فراہم کیاجا سکے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں جس طرح الف سے لے کر ے تک ہر اشیائے ضروریہ بشمول چھوٹے و بڑے گوشت کے نرخ مقرر کرتی ہیں اسی طرح انہیں برائلر مرغی اور دیسی مرغی کے گوشت کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار بھی دیاجائے۔ انہوں نے اس ضمن میں چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی از خود نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
دریں اثناء پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہاکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پولٹری فیڈ پر 5فیصد سیلز ٹیکس عائد کیاگیاہے نیز پولٹری فیڈ کے سب سے اہم جزو سویا بین میل پر بھی 10فیصد کسٹم ڈیوٹی اور 10فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح پولٹری فیڈ کے دیگر اجزاء پر بھی 5فیصد کسٹم ڈیوٹی اور پانچ سے 10فیصد تک سیلزٹیکس عائد کردیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مرغی کے گوشت کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرکے وطن عزیز کو بیرون ممالک کی منڈی میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی صورت قابل برداشت اقدام نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان اقدامات سے گوشت کی قیمت میں اضافہ قدرتی امر ہے اور عوام کی خوراک مرغی کے گوشت کو مہنگا و نایاب ہونے سے بچانا ممکن نہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ پولٹری فیڈ اور اس کے اجزاء کو مجوزہ ٹیکسز سے مستثنیٰ قرار دیاجائے تاکہ صارفین کو سستے داموں مرغی کاگوشت دستیاب ہو سکے۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.