ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی
عمران خان نے شاہ محمود قریشی ،اور اعجاز چوہدری کا کردار محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا
جمعہ 12 جون 2015 16:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی کے باعث عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور پنجاب پی ٹی آئی کے صدر اعجاز چوہدری کا کردار محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ منڈی بہاؤ الدین کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار طارق تارڑ کو نہ صرف 37 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی بلکہ خلاف توقع پی ٹی آئی کے امیدوار کو میڈیا پر اخلاق باختہ گفتگو کرتے ہوئے دیکھ کر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شرمندگی بھی اٹھانا پڑی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے اعجاز احمد چوہدری کو عدالت عظمیٰ نے نااہل قرار دے دیا تھا۔ عمران خان ضمنی الیکشن کیلئے اعجاز احمد چوہدری کے بھتیجے عادل امتیاز چوہدری کو ٹکٹ دینے کے حق میں تھے لیکن شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے عمران خان کو یقین دلایا کہ یہ نشست صرف طارق تارڑ جیت سکتا ہے۔(جاری ہے)
اس طرح شاہ محمود قریشی کے زبردستی اصرار پر یہ ٹکٹ طارق تارڑ کو دیا گیا تھا۔ البتہ جب انتخابی مہم شروع ہوئی تو عمران خان کو بتایا گیا کے پی ٹی آئی کا امیدوار نہ صرف جلسوں میں فن گفتگو سے محروم نظر آتا ہے بلکہ عوام کے ساتھ گالم گلوچ بھی انکا طرہ امتیاز ہے۔ اس پر عمران خان بہت غصے میں نظر آئے اور شاہ محمود قریشی کو وارنگ دی گئی اب یہ نشست جیت کر دکھانا آپکی ذمہ داری ہے۔
لیکن شاہ محمود قریشی کی انا پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کو لے ڈوبی اور پی ٹی آئی کو حلقے میں بے پناہ مقبولیت کے باوجود بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی آئی کی قیادت اس شکست کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس وجہ سے عمران خان نے پارٹی کے اہم ترین رہنما جہانگیر ترین کو پارٹی کیلئے بھرپور ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کر دی ہے اس سلسلے میں باضازبطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ پنجاب میں شاہ محمود قریشی اور اعجاز احمد چوہدری کی پسند ناپسند کی پالیسیوں سے پارٹی کو بچایا جا سکے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو آرگنائز کرنے کی ذمہ داری پہلے ہی سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو دی جا چکی ہے۔ منڈی بہاؤ الدین کا ضمنی الیکشن شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کیلئے نوشتہ دیوار بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے 7 جون کو منڈی بہاؤ الدین میں تاریخی جلسہ کرکے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے لیکن اس کے برعکس امیدوار نے بہت کم ووٹ لئےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.