” آئین توڑکر عارضی مارشل لگادیا جائے“حمید گل کے بیان پرسینیٹ میں نئی بحث چھڑ گئی
جمعہ 12 جون 2015 16:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سینٹ میں جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے بیان پر کہ آئین توڑ کر ر عارضی مارشل لاء لگادیا جائے ، نئی بحث چھڑ گئی ۔ اپوزیشن نے حکومت کو آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مشورہ دیدیا جبکہ متعدد ارکان نے حمید گل کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے اسے مزید ایوان میں زیر بحث لانے کی بھی مخالفت کردی ہے ۔ دلچسپ صورتحال جمعہ کو اس وقت پیدا ہوئی جب سینیٹر عثمان اللہ کاکڑ نے ایوان میں کہا کہ انہوں نے جنرل ریٹائرڈ حمید گل کا انٹرویو پڑھا ہے جس میں انہوں نے آئین کو معطل اور عارضی مارشل لاء لگانے کا مشورہ دیا ہے ۔
عثمان کاکڑ نے کہا کہ حیرت ہے کہ دہشتگردوں کے حامی بڑے دہشتگرد پر آج تک کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ہاتھ ڈالا ہے اور نہ ہی قومی ایکشن پلان ، ملٹری کورٹس اور ضرب عضب کی زد میں آسکا ہے ۔(جاری ہے)
دہشتگرد بھی آئین کو نہیں مانتے اور حمید گل بھی آئین کیخلاف باتیں کرتا ہے ۔ مخصوص میڈیا گروپ انہیں مخصوص حالات میں باہر لے آتے ہیں اور اس قسم کی فضا کی راہ ہموار کرکے چلتے بنتے ہیں اگر پارلیمان کے پاس کوئی اختیار ہے تو اس دہشتگرد کیخلاف قانونی کارروائی کی قرارداد پیش کرے اس موقع پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کو اظہار خیال کرنے کا کہا تو فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ میں اس جنرل کا نام ایوان میں نہیں لینا چاہتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایوان کا تقدس پامال ہوگا وہ گزشتہ دس سال سے کوشاں ہے اور مذموم بیانات دیکر سستی شہرت کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے ۔
سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کی ازل سے کوشش رہی ہے کہ جمہوریت پروان نہ چڑھے اب وہ عمر کے اس حصہ پر پہنچ گئے ہیں اسے نظر انداز کردینا ہی بہتر ہے حکومت کے پاس اگر کوئی آئینی اختیار ہے تو وہ اس کے خلاف کارروائی کرے ہم ساتھ ہیں ۔ سینیٹر بیرسٹر سیف نے کہا کہ بیان کو سنجیدہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے آرٹیکل 19 خود آئین کی خلاف ورزی کا احاطہ کرتا ہے ان کیخلاف کارروائی بنتی ہے تو ضرور کرنی چاہیے بیرسٹر سیف نے کہا کہ میڈیا کا بھی ایک ضابطہ اخلاق ہونا ضروری ہے جو اس قسم کا انٹرویو چھاپتے ہیں ان کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جانی چاہیے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم میں اس قسم کے بیانات اور فضا پھیلانے کے خلاف قانون موجود ہے اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ حکومت اگر چاہے تو وہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے جنرل ریٹائرڈ حمید اگل نے جن کی طرف اشارہ دیا ہے وہ جہاں دیدہ ہیں اور جمہوریت اور آئین پر کسی صورت شب خون نہیں مار سکتے ہیںمزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.