سزائے موت پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہے،کسی دباؤ میں آئے بغیر سزائے موت پر عملدرآمد جاری رہے گا، اس کے خلاف طوفان برپا کرنے والے ممالک کو ہمارے قانون کا احترام کرنا چاہیے، کسی این جی او کو ملک کے مفادات، ثقافت اور اقدار کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرنے والی مقامی اور غیر ملکی این جی اوز کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے اور اس سلسلے میں کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے، تاہم ملک کے قانون اور صرف اپنے چارٹر کے تحت کام کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز کی سپورٹ کریں گے
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو
جمعہ 12 جون 2015 17:55
اسلام آباد ۔ 12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سزائے موت پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہے،کسی دباؤ میں آئے بغیر سزائے موت پر عملدرآمد جاری رہے گا، اس کے خلاف طوفان برپا کرنے والے ممالک کو ہمارے قانون کا احترام کرنا چاہیے، کسی این جی او کو ملک کے مفادات، ثقافت اور اقدار کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرنے والی مقامی اور غیر ملکی این جی اوز کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے اور اس سلسلے میں کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے، تاہم ملک کے قانون اور صرف اپنے چارٹر کے تحت کام کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز کی سپورٹ کریں گے۔
جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی این جی اوز کے معاملے پر تفصیل سے بات پارلیمنٹ میں کرونگا تاہم این جی اوز کے حوالے سے گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں مادر پدر آزادی کی پالیسی چل رہی تھی، سال ہا سال سے ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹوں پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی تھی، کسی این جی او کا کام اس کے چارٹر کے تحت اگر اسلام آباد میں ہے تو وہ بلوچستان، گلگت بلتستان یا قبائلی علاقوں میں سرگرم عمل تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.