پا سپورٹ بحران دوبارہ جنم لے سکتا ہے ، سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ
واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پرنٹنگ کارپوریشن کسی بھی وقت پاسپورٹ کے کتابچے روک سکتا ہے ، 580 ملین ادا کرنا ہیں بیرون ملک 35پاکستانی مشنز میں مشین ریڈایبل پاسپورٹس جاری کرنے پر پر ماہانہ خرچہ نو ملین ہے،عثمان باجوہ
جمعہ 12 جون 2015 20:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا گیا کہ ناکافی فنڈز اور ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں میں غیر ضروری تاخیر سے ایک دوسرا پاسپورٹ بحران جنم لے سکتا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کسی بھی وقت پاسپورٹ کے کتابچے روک سکتا ہے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے نئے سربراہ عثمان اختر باجوہ نے کہا کہ پرنٹنگ کارپوریشن کو ہمارے ادارے نے 580 ملین رقم ادا کرنا ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک 35پاکستانی مشنز میں مشین ریڈایبل پاسپورٹس جاری کئے جارہے ہیں اور صرف اس پر ماہانہ خرچہ نو ملین روپے ہے ۔ ڈیپارٹمنٹ کو سارے سال کے لیے دس سے بارہ ملین روپے دیئے جاتے ہیں اور اخراجات پورے کرنے کے لیے ضمنی گرانٹس کا انتظار کیا جاتا ہے تاکہ غیر ملکی مشنز کے واجبات ادا کئے جاسکیں ان کا کہنا تھا کہ وہ سیکرٹری خزانہ سے مل چکے ہیں جو فنڈز جاری کرنے کا وعدہ کرچکے ہیں جس سے واجبات کی ادائیگی آسان ہوجائے گی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.