لیگی چیف الیکشن کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر سکردوکی ملی بھگت سے عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے صدرسید امیر شاہ کاظمی، احمدعلی کی پریس کانفرنس
جمعہ 12 جون 2015 23:02
سکردو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدرسید امیر شاہ کاظمی، احمدعلی نے کہاہے کہ لیگی چیف الیکشن کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر سکردوکی ملی بھگت سے عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں ۔ کہ سکردوایک میں کاسٹ ہونے والوں کی تعداد 11696بنتی ہے جوفارم 14سے مکمل ہم آہنگ ہے لیکن اگلے روز جورزلٹ امیدواروں کو دیاگیااس میں ووٹوں کی تعداد 11567ہے اس طرح 129ووٹ کہاں گئے پتہ ہی نہیں چلتاہے ۔
جمعہ کو مقپون ہاوٴس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کئی دفعہ کی گنتی کے بعد راجہ جلال مقپون کو ایک ووٹ سے فاتح قرار دیااورریٹرینگ آفیسرنے کامیابی کانوٹیفکیشن بھی جاری کیالیکن الگے روز نواز لیگی چیف الیکشن کمشنر کی مداخلت اورجانبدارترین اسسٹنٹ کمشنرکی ملی بھگت سے ایک دفعہ پھرعوامی مینڈیٹ چوری کیاگیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ الیکشن کے اس پراسس کے دوران محکمہ ڈاک کے چند مخصوص افراد بھی قابل مذت ہیں ۔
جنہوں نے بہت سارے پوسٹل بیلٹ پیپرکے ایڈریس تبدیل کرکے لوگوں کے اپنی مرضی سے ووٹ دینے کے بنیادی حق پر شب خون مارا۔انہوں نے کہاکہ مختلف پولنگ سٹیشنوں پرکئی افراد نے دوبارہ ووٹ کاسٹ کیاجنہوں نے پہلے ہی پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیاتھا ۔اسکے علاوہ مرحومین کے بھی ووٹ کاسٹ کئے گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.