بھارت: امونیاگیس لیکیج سے چھ افراد ہلاک ، 100 زخمی
ہفتہ 13 جون 2015 12:07
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) بھارت کی مغربی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں گیس ٹینکر سے گیس لیک ہونے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور تقریبا 100 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ لدھیانہ سے تقریباً 25 کلو میٹر کے فاصلے پر دوراہا بائی پاس روڈ پر ایک نہر کے کنارے اس وقت پیش آیا جب امونیا گیس سے بھرا ایک ٹینکر ایک فلائی اوور سے ٹکرا کر وہیں پھنس گیا۔
ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوراہا پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او رجنیش کمار سود نے بتایا کہ ہلاک ہونے واوں اور متاثرین کو لدھیانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ا ہے۔انھوں نے بتایا کہ مزید 100 افراد نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی ہے اور اس کی وجہ امونیا گیس کا سانس کے ساتھ اندر جانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب ٹینکر سے گیس لیک ہونا شروع ہوئی تو دوراہا کے پاس کے رہائشی اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرین افراد کو دوراہا، کھننا اور لدھیانا کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ٹرک پر ریاست گجرات کا نمبر درج تھا اور یہ لدھیانہ سے جا رہا تھا۔مرنے والوں کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.