پہلے یورپیئن گیمز کا رنگا رنگ افتتاح
ہفتہ 13 جون 2015 13:44
باکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پہلے یورپیئن گیمز کا آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب سے باقاعدہ افتتاح ہوچکا ہے۔ تقریب میں آذربائیجان کے صدر نے خصوصی شرکت کی اور کھیلوں کے باقاعدہ آغاز کی رسمی کاروائی مشعل روشن کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر اہم افراد میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان شامل ہیں۔
بعد ازاں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں مقامی فنکاروں نے علاقائی ثقافت اور یورپ کے مشترکہ تصور کو دلچسپ پرفامرمنسز کے ذریعے پیش کیا۔ اس تقریب میں معروف پاپ سنگر لیڈی گاگا نے بھی سرپرائز اینٹری دی۔ آخر میں ایک دیو قامت انار میدان میں اتارا گیا جو اس علاقے میں فراوانی اور محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔(جاری ہے)
یورپیئن گیمز17 روز جاری رہیں گے اور اس دوران پچاس ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 6000 اتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
واضح رہے کہ یورپیئن اولمپک کمیٹی ای او سی کے سربراہ پیٹرک ہیکی کو ان کھیلوں کی میزبانی آذربائیجان کو دیے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ ملک میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال ہے۔ دوسری جانب کمیٹی کا موقف ہے کہ آذربائیجان ہی وہ واحد ملک تھا جس نے میزبانی حاصل کرنے کیلئے درخواست دی، ایسے میں وہ انہیں یہ میزبانی دینے پر مجبور تھے۔ ویسے بھی کھیلوں کو سیاست سے نہیں ملانا چاہئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.