تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ماہ رمضان میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا‘ حفیظ احمد اولکھ
ہفتہ 13 جون 2015 14:33
اٹک ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) حکومت پنجاب تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ماہ رمضان کی دوران عوام کی حفاظت یقینی بنانے کا عزم کیے ہوئے ہے‘ برکتوں کے اس مہینے کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے اس مہینے میں گنہگاروں کی بخشش ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او صدر سرکل حفیط احمد اولکھ نے استقبالی رمضان کے حوالے سے شہر کی چھوٹی بڑی مساجد کے خطیب علماء کرام و منتظمین سے ایک اجلاس کے دوران کیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک حاجی محمد خان بھی موجود تھے۔ ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ نے کہا کہ رمضان کے دوران پولیس تمام مساجد کی حفاظت کو یقینی بنائے گی تا کہ شیطانیت کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔ انہوں نے مساجد کے منتظمین پر زور دیا کہ مساجد کا داخلی اور خارجی ایک ہی دروازہ رکھا جائے اور ہمارے پولیس اہلکار کے ساتھ ہر مسجد کی تنظیم کا ایک رضا کار تلاشی کے لیے ساتھ رہے کیوں کہ روزمرہ کی عبادت میں آنے والے لوگوں کی یہ رضاکار زیادہ شناخت رکھتے ہیں جبکہ لاؤڈ سپیکرز کے استعمال کی ذمہ داری بھی منتظمین پر عائد ہو گی اور ہم آپ ہی کے تعاون سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.