حکومت صوبہ کو کرائم فری بنانے کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کر رہی ہے ،امن و امان کے قیام کیلئے جدید آلات خریدے جائینگے‘ صوبائی وزیر داخلہ
ہفتہ 13 جون 2015 16:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ کو کرائم فری بنانے کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کر رہی ہے اور اس مرحلے کا آغاز صوبائی دارالحکومت سے کیا جا رہا ہے جس کے تحت سیف سٹی پروگرام کیلئے 4ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اس پروگرام کے تحت امن و امان کے قیام کیلئے جدید آلات خریدے جائیں گے اور شہر کی اہم شاہرات کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کرنا ممکن ہوگا اور قانون شکن اور شرپسند عناصر کی نشاندہی اور انہیں وقت ضائع کئے بغیر قانون کی گرفت میں لایا جاسکے گا۔
انہوں نے یہ بات یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سیف سٹی پروگرام اس سال دسمبر تک لاہور میں مکمل کرکے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں 2016ء تک مکمل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عوام کو روایتی تھانہ کلچر سے نجات دلانے اور خوشگوار ماحول میں ان کی شکایات و مسائل کے فوری ازالے کیلئے صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر 80پولیس سروس سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں جس سے صوبہ میں امن و امان میں نمایاں بہتری آئے گی۔
کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہاکہ پولیس افسران و اہلکاران کو نئے تقاضوں اور جدید خطوط پر تربیت،جدید سازوسامان کی فراہمی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر محکمہ پولیس کے بجٹ میں مجموعی طور پر 94ارب 67کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں مختص کردہ ان رقوم سے نہ صرف صوبہ میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ جرائم کی شرح میں حیرت انگیز کمی لانا ممکن ہوسکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.