پاکستان اور سری لنکا پریذیڈنٹ الیون کے درمیان سہ روزہ پریکٹس میچ ڈرا‘258رنز کے تعاقب میں سری لنکا بورڈ الیون نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 129رنز ‘ پاکستان دوسری اننگز 257 رنز 6کھلاڑی آ ؤٹ پر ڈکلیئر کردی
شان مسعود 69 ، اظہر علی 48 ، یونس خان 35 ، اسد شفیق 31 ، مصباح الحق 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے
ہفتہ 13 جون 2015 18:47
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا پریذیڈنٹ الیون کے درمیان سہ روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ، 258رنز کے تعاقب میں سری لنکا بورڈ الیون نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 129رنز سکور کیے ، اوپل تھرنگا 50 ، کارونا رتنے 54 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے احسان عادل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
قبل ازیں پاکستان نے آخری روز اپنی دوسری اننگز 257 رنز 6کھلاڑی آ ؤٹ پر ڈکلیئر کردی اور میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود 69 ، اظہر علی 48 ، یونس خان 35 ، اسد شفیق 31 ، مصباح الحق 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے پاکستان اور سری لنکا پریذیڈنٹ بورڈ الیون کے خلاف میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم نے اننگ کا آغاز 27 رنز پر ایک وکٹ کے نقصان سے کیا تو دوسری وکٹ پرشان مسعود اور اظہرعلی نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے 130 کے سکور پر شان 63 رنز بناکرپویلین لوٹے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.