آپریشن ضرب عضب کے دوران ایک سال میں 2763 دہشتگردہلاک، 837 خفیہ ٹھکانے تباہ ،253 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا
سیکیورٹی فورسز کے 347 افسروں ،جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،ہیوی مشین گنز ، لائٹ مشین گنز ، سنائپر رائفلز ، راکٹ لانچر، اے کے 47 گنوں سمیت 18087 ہتھیار صرف شمالی وزیرستان ایجنسی سے برآمد کئے گئے پاکستان کو دہشتگردی سے مکمل طور پر پاک کرنے کیلئے قوم متحد ہوچکی ،ناسور کے خاتمے کیلئے سول سوسائٹی مثبت کردار ادا کر رہی ہے، ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، ترجمان پاک فوج آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک کا ماحول بہتر ہوا ، چینی صدر سمیت دیگر اہم غیر ملکی شخصیات نے پاکستان کا دورہ کیا،بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوئی ،میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ
ہفتہ 13 جون 2015 19:57
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران ایک سال میں 2763 دہشتگردہلاک، 837 خفیہ ٹھکانے تباہ اور 253 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ، اس دوران سیکیورٹی فورسز کے 347 افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،ہیوی مشین گنز ، لائٹ مشین گنز ، سنائپر رائفلز ، راکٹ لانچر، اے کے 47 گنوں سمیت 18087 ہتھیار صرف شمالی وزیرستان ایجنسی سے برآمد کئے گئے ، پاکستان کو دہشتگردی سے مکمل طور پر پاک کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہوچکی ہے،۔
اس ناسور کے خاتمے کیلئے سول سوسائٹی مثبت کردار ادا کر رہی ہے، ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے۔ہفتہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے ایک سال کے دوران وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) خاص طور پر شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف انتہائی اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.