`ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی برمی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
مظالم پر عالم اسلام کی بے حسی وعالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ ہے ‘ علامہ ممتاز اعوان ودیگر`
ہفتہ 13 جون 2015 21:39
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سینکڑوں ورکز نے برمی مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے انسانیت سوز مظالم کیخلاف جامع مسجد سیدہ فاطمتہ الزھرا سے ورکشاپ چوک گلبرگ تک ایک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی اور بدھو کے وحشیانہ مظالم کیخلاف شدید احتجاج کیا ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیر سلمان منیر،علامہ محمد ممتاز اعوان ، مفتی سید عاشق حسین ، ڈاکٹر شاہد نصیر ، قاری محمد حنیف حقانی اورحافظ شعیب الرحمن نے برمی مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل غارت گری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مظالم پر عالم اسلام کی بے حسی ، عالمی اداروں اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی خاموشی انتہائی مجرمانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے وحشیانہ قتل ِ عام سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں اور عالمی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ان سے یہ عزائم ظاہر ہوتے ہیں کہ یو این او ،سلامتی کونسل محض عالم کفر کے مفادات کے تحفظ کے ادارے بن چکے ہیں مسلم حکمرانوں نے اب بھی آنکھ نہ کھولی تو پھر تباہ و بربادی اور ذلت و رسوائی ہمارا مقدر ٹھہرے گی اور مسلم امہ کی اس تباہ و بربادی پر تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی ۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.