دیپیکا پڈوکون اور سلمان خان کو ایک ساتھ کام کرنا چاہیے‘ اداکارہ جیکولین فرنینڈز
فلم” کک“ کا سیکوئل بہت جلد بننا شروع ہوجائے گا البتہ جیکولین اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گی
اتوار 14 جون 2015 11:27
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے کہ فلم ”کک‘ ‘کے سیکول میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور سلمان خان کو ایک ساتھ کام کرنا چاہیے۔سلمان خان کی کامیاب فلموں میں سے ایک گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’کک‘ بھی تھی، اس فلم میں سلمان خان نے اپنے ساتھ جیکولین کو اداکاری کی پیشکش کی تھی جس کے بعد سلمان اور جیکلین ایک ساتھ متعدد ایونٹس میں دکھائی بھی دیئے البتہ سلمان کی اس کامیاب فلم کے سیکوئل میں جیکولین کے بجائے کسی اور اداکارہ کا انتخاب کیا جائے گا۔
سلمان خان کا ایک ایوارڈ شو کے دوران کہنا تھا کہ فلم” کک“ کا سیکوئل بہت جلد بننا شروع ہوجائے گا البتہ جیکولین اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔(جاری ہے)
انڈین میڈیا کے مطابق جیکلین کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا بالکل دکھ نہیں ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ’کک‘ میں ایک بار پھر کام نہیں کر پائیں گی، وہ یقیناً ان کے ساتھ کوئی دوسری فلم ضرور کریں گی۔
اپنی فلم ’برادرز‘ کی پریس کانفرنس کے دوران جیکولین کا کہنا تھا کہ وہ سلمان کی آنے والی فلم ”کک“ میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون کو کام کرتے دیکھنا چاہتی ہیں کیوں کہ یہ دونوں اداکار بولی وڈ کی کسی فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے ہیں۔ویسے ابھی فلم ”کک“ کے سیکوئل کا تو پتا نہیں لیکن دیپیکا کو سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’سلطان‘ کی پیشکش کی جاسکتی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.