حریت رہنما فاروق رحمانی کا شہید نذیر احمد شاہ کو زبردست خراج عقیدت
اتوار 14 جون 2015 16:10
مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے مجاہد کمانڈر نذیر احمد شاہ کو انکی شہادت کی21ویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیپلز فریڈم لیگ کے کارکنوں اور ہمدردوں کا ایک اجتماع مظفر آباد میں محمد فاروق رحمانی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران شہید نظیر احمد شاہ کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات انجام دینے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی پولیس کی ا سپیشل ٹاسک فورس نے نظر احمد شاہ کو 15جون1993ء کو سرینگر میں گرفتار کرکے حراست کے دوران شہید کر دیاتھا۔ تقریب میں تمام کشمیری شہداء کے لیے بھی دعا ئے مغفرت مانگی گئی اور نامعلوم بھارتی ایجنٹوں کی مذمت کی گئی، جنہوں نے گذشتہ دنوں سوپور کے علاقوں میں تحریک حریت کے ہمدردوں الطاف شیخ، خورشید احمداور معراج الدین ڈار کو شہید کردیاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.