فلم ”جوریسک ورلڈ“ کا ریکارڈ توڑ آغاز، پہلے ویک اینڈ پر 50 کروڑ ڈالر کمائی
پیر 15 جون 2015 12:15
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جوریسک پارک سیریز کی چوتھی فلم ”جوریسک ورلڈ“ نمائش کے ابتدائی دو دن میں باکس آفس پر 50 کروڑ ڈالر کا کاروبار کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔یہ فلم جمعہ کو دنیا کے 66 ممالک میں ریلیز کی گئی تھی اور تمام ممالک میں یہ ہفتے کی مقبول ترین فلم ثابت ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
ایگزبیٹر ریلیشنز نامی کمپنی کے مطابق فلم نے ابتدائی دو دن امریکہ میں 20 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا جبکہ چین سے اسے دس کروڑ اور برطانیہ اور آئرلینڈ سے دو کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی آمدن ہوئی۔
اس طرح دنیا بھر سے فلم کی پہلے ویک اینڈ پر آمدن 51 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہی۔دنیا بھر سے 50 کروڑ سے زیادہ رقم کمانے کے باوجود یہ امریکہ میں پہلے تین دن میں سب سے زیادہ رقم کمانے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی۔یہ ریکارڈ ”دی ایونجرز“ نے 2012 میں 20 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کما کر بنایا تھا۔جوریسک ورلڈ کے شریک پروڈیوسر ہالی وڈ کے مایہ ناز ہدایتکار اور فلمساز سٹیون سپیل برگ ہیں جبکہ اس کی ہدایات کولن ٹریوورو نے دی ہیں۔سپیل برگ نے جوریسک سیریز کی ابتدائی دو فلموں کی ہدایات بھی دی تھیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.