سلمان کا کترینہ کے ساتھ کام کرنے سے انکار
پیر 15 جون 2015 12:15
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو حال ہی میں ان کی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ 7 کروڑ روپے کے اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جسے اداکار نے مسترد کردیا۔ویب سائٹ بولی وڈ لائف کے مطابق دونوں اداکاروں کو اشتہار میں ایک ساتھ اداکاری کرنے کی آفر کی گئی تھی جس پر کترینہ کیف نے رضامندی ظاہر کردی تھی البتہ سلمان خان کترینہ کے ساتھ اب کسی قسم کا کوئی کام نہیں کرنا چاہتے۔
رپورٹ کے مطابق سلمان کو اشتہار میں ساتھی اداکارہ کے ساتھ ساتھ اس کا مرکزی خیال بھی بالکل پسند نہیں آیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے کترینہ کیف کے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے بھی منع کردیا تھا جس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ کترینہ پہلے سلمان کی گرل فرینڈ کے نام سے جانی جاتی تھیں البتہ اب وہ بولی وڈ کے کپور خاندان کے لاڈلے رنبیر کپور کے ساتھ ہیں۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.