بہاول پور،تحریک منہاج القرآن، تحریک نظام مصطفیٰ اور جے یو آئی کے زیر اہتمام بر می مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پیر 15 جون 2015 18:54
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) تحریک منہاج القرآن، تحریک نظام مصطفیٰ اورجمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام بر ما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پریس کلب بہاولپور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے مفتی محمد کاشف صوبائی ناظم تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان نے کہا کہ برما ء کے بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام فوری بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران چپ کاروزہ توڑ کر متحد ہو کر برماء کے مسلمانوں کا سہارا بنیں اور جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ظلم و بربریت کو روکیں۔
تحریک منہاج القرآن کے رہنما مفتی مطلوب احمد سعیدی نے کہا کہ برما ء کے مسلمانوں کے قتل پر اقوام متحدہ اور او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔(جاری ہے)
مسلم حکمران بے حسی کی نیند سو رہے ہیں ہمارا پاکستانی حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ برماء کے مسلمان مہاجرین کے لئے اپنی سرحدیں کھول دیں اور برماء سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور اس سلسلہ میں پاکستان اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔
صدر منہاج القرآن بہاولپور مرزا رضوان بیگ نے کہا کہ پاک فوج اور عوام بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے انہوں نے کہا کہ پورا عالم اسلام برماء کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اُٹھ کھڑا ہو۔جماعت اہلسنت کے رہنما مولانا محمد افضل صابری نے کہا کہ عالم اسلام اتحاد کی فضاء پیدا کرے تاکہ مسلمانوں پرہونے والے مظالم کا سد باب ہو سکے۔مولانا غلام یسٰین چشتی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اقوام متحدہ نے کبھی مسلمانوں کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا مولانا قاری ذوالفقار نقشبندی صدر جمعیت علماء پاکستان بہاولپور نے کہا کہ مسلمان متحد ہو کر یہود و نصاریٰ کے غرور کو خاک میں ملا دیں گے۔دی پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران پیر زاداہ مدثر سعید اور سید ماجد علی شاہ نے کہا کہ پورا عالم اسلام برماء کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹر عامر چوہدری، علی احمد چوہدری، ملک عاشق چنٹر، حافظ وسیم خان، حاجی محمدبوٹاالطاف ،نسیم احمدخان،سید آصف شاہ، حاجی شاہد، سہیل کامران ایڈوکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔ `متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.