سندھ بھر میں منظورشدہ کچی آبادیوں کے مکینو ں کو مفت رہائشی فلیٹس بنا کر دینے کافیصلہ
800اسکوائرفٹ کے فلیٹس مفت بناکردیئے جائیں گے،کچی آبادی کے افسران کی زیرصدارت اجلاس ڈائریکٹر فیلڈ اورآبادکے ممبران پرمشتمل کمیٹی کاقیام عمل میں آگیا،کچی آبادیوں کی فہرست طلب کرلی گئی
پیر 15 جون 2015 21:56
کراچی ۔ 15جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سیکریٹری کچی آبادی اینڈاسپیشل ڈیویلپمنٹ ڈاکٹرمحمدنوازشیخ اورچیئرمین آبادجنیداحمدکی زیرصدارت آبادکے مرکزی آفس میں ایک اجلاس کاانعقادکیاگیا۔اجلاس میں ڈائریکٹرکراچی فیلڈکچی آبادی امدادلاشاری،ڈائریکٹراسپیشل ڈیولپمنٹ امتیازمیمن ،آبادکے محمدحنیف میمن ،محمد حسن بخشی سمیت دیگرسینئرافسران شریک تھے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ (دوبارہ آبادکاری )کاپروگرام شروع کیاجائے گا پہلے مرحلے میں سندھ بھر میں منظورشدہ کچی آبادیاں میں جہاں لیزکاکام شروع نہیں کیاگیاتھاوہاں کے مکینوں کومعاوضہ کے طورپر800اسکوائرفٹ کے فلیٹس مفت بناکردیئے جائیں گے ،اس پروجیکٹ پرتیزی سے کام شروع کیاگیاہے ۔(جاری ہے)
سیکریٹری کچی آبادی ڈاکٹرمحمدنوازشیخ نے کہاکہ منظورشدہ کچی آبادیوں میں رہنے والوں کووہاں سے ہٹاکر بدلے میں مفت فلیٹس فراہم کرکے انہیں مالکانہ حقوق فراہم کیے جائیں گے ۔
چیئرمین آباد جنیداحمدنے کہاہے کہ بلندوبالاعمارتیں بناکرسندھ حکومت کے حوالے کی جائیں گیجن میں مو جو د فلیٹس کو حکومت سندھ کچی آبادیوں کے مکینو ں میں مفت تقسیم کر ے گی ۔ان فلیٹس میں تما م ضروری سہو لیا ت بھی فرا ہم کی جا ئیں گی ،اس موقع پرڈائریکٹرزفیلڈاورآبادکے ممبران پرمشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی جو7روزمیں کچی آبادیوں کاسروے مکمل کرکے حکومت کو رپورٹ ارسال منظوری کے بعدکام شرو ع کر دیاجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.