آپریشن ضرب عضب میں بے مثال قربانیاں دینے پر ”پاک فوج زندہ باد مہم “ چلائی جائے گی‘ صاحبزادہ حامد رضا
بھارت کے پاکستان دشمن اشتعال انگیز رویے کے خلاف جمعہ 19جون کو ملک گیر ”یوم مذمت بھارت “ منایا جائے گا،سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب
پیر 15 جون 2015 22:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں بے مثال قربانیاں دینے پر ”پاک فوج زندہ باد مہم “ چلائی جائے گی اور پاک وطن پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے فوجی شہداء کو خرا ج تحسین پیش کرنے کیلئے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔بھارت کے پاکستان دشمن اشتعال انگیز رویے کے خلاف جمعہ 19جون کو ملک گیر ”یوم مذمت بھارت “ منایا جائے گااور ملک بھر میں بھارت مردہ باد تحریک چلائی جائے گی ۔
بھارت ایک انچ بھی پاکستان کی طرف بڑھا تو روتا ہوا واپس جائے گا۔پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔امریکی دباؤ پر”سیو دی چلڈرن “ پر پابندی کا فیصلہ واپس لینا قومی خود مختاری کے منافی ہے۔(جاری ہے)
پولیس کو دہشتگردوں کے مخبروں سے پاک کیا جائے۔آپریشن ضرب عضب نے ملک دشمن دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچادیا ہے۔ملک دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دینے کیلئے قوم متحد اور پر عزم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستانی حکمران ووٹ لیکر نہیں ووٹ چھین کر اقتدار میں آتے ہیں۔کراچی میں 230ارب روپے کی کرپشن میں ملوث با اثر افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔رینجرز کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے سندھ کی کرپٹ سرکاری انتظامیہ کے خلاف ڈال دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی نے سندھ کو ”نیندر شاہ“ کے حوالے کر رکھا ہے۔دفاع وطن کیلئے آرمی چیف کے انقلابی عزائم لائق تحسین ہیں۔حکومتی نا اہلی کی وجہ سے رمضان شروع ہونے سے قبل مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے۔حکومت ایکشن پلان میں عملدر آمد میں ناکام ہو چکی ہے۔عوام بھوک سے مررہی ہے اور حکمرانوں کے محلات دوبئی اور یورپ میں بن رہے ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں پنجابی آباد کاروں کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے۔پاکستان کئی ملکوں کی پراکسی وارز کا میدان بن چکا ہے اور اس صور تحال سے نپٹنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر نا ہو گی ۔سٹیٹ کا ڈسپلن قائم کئے بغیر حکومتی رٹ قائم نہیں ہو گی ۔پنجاب میں سکول اور ہسپتال بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ پارلیمنٹ ڈیبیٹنگ کلب بن چکا ہے۔افغان صدر اشرف غنی کر زئی کے راستے پر نہ چلیں اور پاکستان پر بے جا الزام تراشی بند کر دیں۔کور کمیٹی کے اجلاس میں سید جواد الحسن کاظمی ،مفتی محمد حسیب قادری ، صاحبزادہ عمار سعید ، مولانا اکبر نقشبندی ، صاحبزادہ حسن رضا، حاجی رانا شرافت علی قادری ، میاں فہیم اختر ،ملک بخش الٰہی ، اسد رفیق رضوی ، صاحبزادہ معا ذ المصطفیٰ قادری ، صاحبزادہ مطلوب رضا ، ارشد مصطفائی نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.