الطاف حسین کا خواجہ آصف کے بیان پر ایک بار پھر پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان
منگل 16 جون 2015 11:16
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔منگل کی صبح نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں مہاجروں کا مذاق اڑایاگیا، بہت ہو چکا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم اقلیتی صوبوں کے مسلمانوں کی قربانیوں پر خط تنسیخ کھینچ دیا ہے، مہاجروں کا مذاق اڑایا گیا جو ناقابل برداشت ہے۔
قومی اسمبلی میں متحدہ کے خلاف خواجہ آصف کے بیان پر انہوں نے احتجاجاََ پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پوری قومی اسمبلی خواجہ آصف کے بیان پر خاموش بیٹھی رہی، خواجہ آصف نے ایوان میں کہا کہ صرف لدھیانہ اور جالندھر سے ہجرت کرنے والے مہاجر ہیں جبکہ مشرقی پنجاب کے علاوہ یو پی، سی پی، بہار، حیدر آباد دکن، علی گڑھ، لکھنو، آگرہ سے بھی 20 لاکھ افراد نے ہجرت کی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.